تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 February 2021

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز، عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم کی موجودگی میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو گا،سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج وزیراعظم کی موجودگی میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو گا، انشااللہ کل تمام صوبائی دارالحکومت میں ویکسی نیشن شروع ہو جائے گی، سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

یاد رہے پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچ چکا ہے ، کورونا ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ گائیڈلائنزمدنظررکھتےہوئےویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائےگی، ویکسین کی منتقلی کے پلان کواین سی او سی حتمی شکل دےچکا ہے، وقت بچانے کے لئے سندھ ، بلوچستان اور جی بی کوویکسین طیاروں سےفراہم کی جائے گی۔

The post پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا آغاز، عوام کیلئے بڑی خبر آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3j83NcN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو