تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 February 2021

لاہور: ماہ جنوری میں کتنے افراد قتل ہوئے؟ ہوشربا انکشاف

لاہور: سال دوہزار اکیس کا پہلا مہینہ لاہوریوں کے لئے براثابت ہوا، جہاں جرائم کی پے در پے وارداتوں نے شہریوں کو پریشانی اور خوف میں مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے سال دوہزار اکیس کے پہلے ماہ کے جرائم سے متعلق اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں صرف لاہور میں مختلف وجوہات کی بنا پر تیس افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق چار افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر موت کی وادی میں بھیجا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ماہ جنوری میں راہزنی اور ڈکیتی کی 295 سے زائد وارداتیں ہوئیں، حیران کن بات یہ ہے کہ جنوری کے آخری دس ایام میں لاہور میں کم وبیش 5 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کی وارداتیں رونما ہوئیں۔

واضح رہے کہ تیس جنوری کو شہری مطیع اللہ خان رقم لے کر ہال روڈ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے، شہری سے کم وبیش ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھینے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں شہری سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے چھن گئے

اس سے قبل لاہور کے علاقے کاہنہ میں فرنیچر شو روم میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو شو روم سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے جبکہ ماہ جنوری میں ہی کوٹ لکھپت میں ڈکیتی مزاحمت پر گارڈ کو قتل کر کے 8 لاکھ لوٹ لیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب پولیس کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ مجرموں کا تعاقب کیا جائے تاکہ صوبے سے جرائم کا گراف نیچے آئے۔

The post لاہور: ماہ جنوری میں کتنے افراد قتل ہوئے؟ ہوشربا انکشاف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pH5sbR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو