ممبئی: برسوں سے نیو ممبئی کے گٹروں میں رہنے والے مگرمچھ کو بالآخر ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس ویڈیو کے تناظر میں کیا گیا جب چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جہاں بیلاپور میں نیو ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک مگرمچھ دیکھا گیا، یہ گندے پانی میں تیررہا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ جنگلات کا عملہ حرکت میں آیا اور مگرمچھ کو پکڑنے کے لئے جال ترتیب دیا، بعد ازاں عملے کی محنت رنگ لائی اور مگرمچھ کو عرصے بعد گٹر سے چھٹکارا مل گیا۔
محکمہ جنگلات کے ملازمین کا کہنا تھا کہ مگر مچھ کو پکڑنے میں دو دن لگے، اس مگرمچھ کے بارے میں اطلاعات تھی کہ یہ برسوں سے نیو ممبئی کے گٹروں میں رہ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ زمین پرکب سے موجود ہیں؟
دوسری جانب وائلڈ لائف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے مگرمچھ کو پکڑنے کی خبروں کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں ایک مگرمچھ کو ابھی چند سالوں سے دیکھا گیا تھا، علاقے میں اس کی موجودگی سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہے، جس میں لوگ اس پر پتھر پھینک رہے ہیں، لیکن ہم اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ وہی مگرمچھ ہے۔
مگرمچھ اس زمین پر موجود بڑے رینگنے والے جانداروں میں شامل ہیں اور یہ ڈائنا سار کے قریبی رشتے دار سمجھے جاتے ہیں۔
The post تالابوں میں رہنے والا “مگرمچھ” برسوں بعد گٹر سے ریسکیو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37KwQyO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box