ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ میں غبارے نما لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،جس پر صارفین نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں میمز بناڈالی۔
ماضی میں مس ورلڈ کا تاج سر سجانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جی نہیں اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ پریانکا اپنی سوانح عمری ’ان فنشڈ‘ فروخت کےلیے پیش کرنے پر سوشل میڈیا پر چرچے کی وجہ بنی ہیں تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔
اداکارہ اپنے ایک لباس کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بنی، جو سبز رنگ کا غبارے نما لباس ہے اور اس لباس میں ان کے مداحوں نے انہیں انسٹاگرام کی سب سے اسٹائلش ڈاگ ’ٹیکا‘ کے ساتھ ویڈیو کال میں دیکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں اداکارہ کو چار مختلف لباسوں میں دیکھا گیا تھا جس میں سب سے آخری لباس سبز رنگ کا غبارے نما تھا۔
اس ویڈیو میں پریانکا ٹیکا نامی کتیا سے اپنے فیشن گیم اور پالتو کتے سے متعلق رائے مانگ رہی تھی۔
مذکورہ لباس میں ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی تو صارفین نے میمز بنانا شروع کردیں، دانیال نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ پریانکا چوپڑا شریفہ (پھل) سے مل رہی ہیں جبکہ اسی طرح دیگر میمز بھی بنائی گئی جسے اداکارہ نے خود اپنے ٹوئٹر اکاوٗنٹ سے شیئر کیا اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔
Custard Apple × Priyanka Chopra
Custriyanka Chopple pic.twitter.com/FNeP3rM0pL
— D A N I Y A L (@itsdDaniyal) February 23, 2021
Too funny… Thanks for making my day guys ! @LUXURYLAW #halpernstudio pic.twitter.com/TpEJIUocSJ
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 23, 2021
The post پریانکا چوپڑا کی عجیب لباس میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر میمز کی وجہ بن گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pPXlsv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box