تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 23 February 2021

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن “ہاتھی کے دانت کھانےکے اور دکھانے کے اور” کے مترادف ہے۔ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

گزشتہ روز شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی 20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی پیشکش آزادانہ اورشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی انکی جدوجہدکا مظہر ہے۔انکی فراخ دلی پراْنگلیاں اْٹھانےوالے درحقیقت انتخابی عمل میں شفافیت اوراوپن بیلٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔ان کا دوغلاپن قوم کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکا ہے۔

The post سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2147237/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو