اسلام آباد : پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگادی گئی ہے، لوگ رضا کارانہ طور پر ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پابندیوں میں نرمی کی، ایس او پیز پرعملدآمد پر سختی کیجارہی ہے، ویکسین کی آمد سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔
،پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا عمل مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، لوگ رضاکارانہ طورپرویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرائیں، ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
ڈاکٹر نوشین حامد نے مزید کہا پہلےمرحلےمیں ہیلتھ ورکرزکولگائی گئی، ویکسینیشن کیلئے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن جاری ہے، مرحلہ وار 60،55 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ ملک بھر میں کوویڈ ویکسی نیشن مہم شروع ہوئی تھی، جس میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن جاری ہے، سندھ کو ویکسین کی 84،000 خوراکیں ، پنجاب 70،000 ، کے پی 65،000 ، اور بلوچستان کو 10،300 خوراکیں فراہم کی گئیں۔
خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، پاکستان کو مارچ میں مجموعی طور پر 5.6 ملین ویکسین ملیں گی جبکہ جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کی جائیں گی۔ا۔
این سی او سی کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، بزرگ شہری 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرائیں۔
The post ‘پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sjNInE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box