کراچی: شہرقائد میں ٹریفک جام اور روانی متاثر ہونے کی اہم وجوہات سامنے آگئیں، 101 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کی 101 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، ضلع وسطی میں 31، ضلع جنوبی میں 14 جبکہ سٹی کی 11 سڑکیں خراب ہیں۔
اسی طرح ملیر میں 12 اور ضلع غربی کی 17 سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ضلع شرقی کی 10 اورکورنگی کی 6 سڑکیں مرمت طلب ہیں، سڑکوں کی دیکھ بھال کےایم سی، ڈی ایم سی اور متعلقہ اتھارٹیز کی ذمے داری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر ہونے تک ٹریفک کی روانی بہتر نہیں ہوسکتی۔
خیال رہے کہ شہرقائد میں سڑکوں کی ناقص صورت حال سے ٹریفک حادثات بھی بڑھ رہے ہیں۔ کچھ روڈ تو ایسے ہیں جن کے بیچ گڑھا پڑ چکا ہے، تاہم اب تک انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رہنگی۔
The post کراچی میں ٹریفک جام اور روانی متاثر کیوں رہتی ہے؟ وجوہات سامنے آگئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3r61ERW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box