لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عناصر انتشارپھیلا کر ترقی کو روکنےکےدرپےہیں، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر گنجائش نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں ، یہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کےسفر کےلئےٹیک آف کرچکا، معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، کرونا کےباوجود کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا
عثمان بزدار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، اپوزیشن عناصرانتشارپھیلا کر ترقی کو روکنےکےدرپے ہیں، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر گنجائش نہیں۔
اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو قومی مفاد میں ہوش کےناخن لینےچاہئیں، پاکستانی عوام اب ناعاقبت اندیش عناصر کےجھانسے میں نہیں آئیں گے۔
The post وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن پر بڑا الزام عائد کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZZMnWV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box