تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 27 February 2021

کوروناویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی اسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کر دیں، وفاقی اسپتالوں میں موجود صحت کا عملہ ویکسین لگوانے سے انکار کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پمز اسپتال انتظامیہ نے رجسٹرہیلتھ ورکرز کو فوری ویکسی نیشن کی ہدایت جاری کردی۔

اس حوالے سے پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ خیال رہے وزارت صحت نے وفاق میں کورونا ویکسی نیشن سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سخت ہدایات جاری کی تھیں۔

اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

The post کوروناویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bFYFcA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو