تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 25 February 2021

کئی افسران اضافی چارج سے فارغ، گاڑیاں واپس لینے اور تنخواہیں روکنے کا حکم

کراچی: صوبہ سندھ میں ایک سے زائد چارج رکھنے والے یوسی سیکریٹریز کے خلاف ایکشن سامنے آیا، افسران کو اضافی چارج سے فارغ کرکے مراعات اور تنخواہیں روک دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے 88یوسی سیکریٹریز کو اضافی چارج سے فارغ کردیا۔ متعلقہ سیکریٹریز مختلف یوسیز میں اضافی چارج پر تعینات اور مراعات لے رہے تھے۔

محکمہ بلدیات نے اضافی مراعات، گاڑیاں واپس لینے اور تنخوائیں روکنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ بلدیات نے پہلے بھی اضافی چارج اور مراعات لینے والوں کو وارننگ دی تھی۔ جن کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں کراچی کے5، حیدرآباد کے 45 جبکہ سکھر کے9یوسی سیکریٹریز شامل ہیں۔

دریں اثنا میرپورخاص کے11، لاڑکانہ کے5 اور شہیدبینظیر آباد کے13افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔

The post کئی افسران اضافی چارج سے فارغ، گاڑیاں واپس لینے اور تنخواہیں روکنے کا حکم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uzjjnu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو