اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 42 اموات سامنے آئیں ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد22 ہزار 184 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں مزید42کورونا کے مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 938 تک جا پہنچی۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں31ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار163 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.64فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد22 ہزار184 اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار528 ہو گئی جبکہ ملک بھرمیں کوروناکےایک ہزار529کیسزتشویشناک نوعیت کےہیں۔
این سی اوسی نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 35مریض صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد اب تک 5لاکھ47ہزار406 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
صوبوں کے حوالے سے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار412، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار683، بلوچستان میں 19 ہزار66، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار615 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 44 ہزا516، آزاد کشمیر10 ہزار280 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
The post پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار کے قریب پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uJ3v1t
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box