تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 March 2021

ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپورکے نام پر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار

کراچی : پولیس نے ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپور کے نام پر پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ دفعہ420 اور ٹیلی  گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی اور سلیبریٹیز کو چونا لگانے کی کوشش ناکام بنادی ، ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپورکےنام پر پیسے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گلشن معمارتھانےکی کارروائی کےدوران ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی ، پیپلز پارٹی وومن ونگ کراچی ڈویژن کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کی، جس کے بعد شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ دفعہ420اورٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا، جس میں ہلال سعید نے کہا ملزم کے عمل سے میری والدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

کراچی:ملزم ہائی پروفائل شخصیات سے واٹس ایپ کےذریعےپیسےمانگتاتھا اور ایسا ظاہر کرتا کہ شاہدہ رحمانی اور فریال تالپورکےکہنےپرپیسےجمع ہورہےہیں ، ملزم کوایک گلوکاراور کئی شخصیات کی جانب سے پیسےبھجوائے گئے۔

کراچی:ملزم نےایم این اے قادرپٹیل،پلوشہ خان اورامدادپتافی ، نازبلوچ،آغارفیع اللہ اوردیگر کو میسج بھیجے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نےشاہدہ رحمانی کےنام سےواٹس ایپ پروفائل بنارکھی تھی جبکہ پروفائل پرشاہدہ رحمانی،فریال تالپورکی تصویر لگا رکھی تھی۔

The post ایم این اے شاہدہ رحمانی اور فریال تالپورکے نام پر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/380zQa2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو