کراچی: 2020 میں ہونے والی بارش سے تباہی کے نقصانات سے متعلق سندھ حکومت نے متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کی منظوری دیتے ہوئے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں 2020 میں ہونے والی بارش سے تباہی کے نقصانات سے متعلق سندھ حکومت نے 4 ارب روپے تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔ بارش متاثرین کے نقصانات سے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بارش میں 149 افراد جاں بحق، 103 زخمی ہوئے۔ 7120 پکے اور 75 ہزار کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ پونے دو لاکھ سے ذیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ، زخمیوں کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ متاثرین میں رقم تقسیم کیلئے نجی بینک سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
The post سندھ حکومت کی بارش متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2161466/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box