ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں الستین اسٹریٹ کے چوراہے پر التحلیہ نامی پل سے چلتی گاڑی اچانک نیچے آگری جس کے باعث 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پل سے گاڑی گرنے پر نیچے موجود کار بھی متاثر ہوئی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ حادثے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر شہری دفاع کے اہلکاروں نے فوری طور پر زخمی افراد کو ریسکیو کیا۔
ایک کو موقع پر ہی مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دوسرے کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
اس حادثے کے نتیجے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی۔
The post سعودی شہر میں دل دہلا دینے والا حادثہ، ہولناک منظر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wgCoeW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box