تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 March 2021

ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ تگڑا ہونے لگا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے، اس کمی کے ساتھ ہی ڈالر اکیس ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

فاریکس ڈالر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 84 پیسےکی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں انٹربینک میں ڈالر153.09سےکم ہوکر 152.25پیسےکا ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ آج ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر151.50پیسےتک ٹریڈہوا، فاریکس ڈیلرز کا موقف ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 74 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی ، اس تاریخی کمی کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر 153.30روپے پر آیا تھا، ڈالر کی یہ قیمت گذشتہ اکیس ماہ کے دوران سب سے کم تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ (آئی ایم ایف) سے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی قسط موصول ہونا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

رات گئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے500 ملین ڈالر قرض کی قسط منگل تیس مارچ کو موصول ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی قرض کی قسط کی مجموعی مالیت 498.7 ملین ڈالر کے قریب ہے۔

The post ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، روپیہ تگڑا ہونے لگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39u7jL7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو