تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 March 2021

منشیات، اسلحہ اسمگلنگ کیس: صدر کے بھائی کو عمر قید کی سزا

واشنگٹن : امریکی عدالت نے منشیات اور اسلحہ اسمگلنگ کیسز میں ہونڈوراس کے صدر کے بھائی ٹونی ہرنینڈز کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے ٹونی ہرنینڈرز وسطی امریکی ملک ہنڈوراس کے صدر کے بھائی ہیں۔

مجرم پر امریکا میں منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر عدالت نے ٹونی ہرنینڈز کو 138 ملین ڈالرز سے زائد کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈوراس کے صدر کے بھائی نے مجموعی طور پر 185 ٹن منشیات امریکا میں اسمگل کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹونی ہرنینڈز ہونڈوراس کانگریس کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

The post منشیات، اسلحہ اسمگلنگ کیس: صدر کے بھائی کو عمر قید کی سزا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rDmqrM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو