ریاض: سعودی عرب میں ریزیڈینشل مارگیج(رہائشی معاہدوں) میں ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک(ساما) نے مارگیج کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔
یہ اعدادوشمار رواں سال فروری کے ہیں۔ سعودی عرب میں فروری 2021 کے دوران تقریباً 26 ہزار 800 نئے رہائشی معاہدے ہوئے جو فروری 2020 کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں۔ جس کے بعد ملکی مارگیج کا حجم چودہ بلین سعودی ریال ( 3.7 بلین ڈالر) سے زیادہ کی مالیت تک پہنچ گیا ہے۔
سعودی سینٹرل بینک کے مطابق مارگیج معاہدوں میں سے97 فیصد کا بندوبست بینکوں نے کیا، اس دوران فنانسنگ کمپنیوں کا بھی حصہ رہا، ریزیڈینشل ولاز نے نئے معاہدوں کا تقریباً 80 فیصد حصہ لیا۔
سعودی عرب میں فروری 2021 کے دوران ریزیڈینشل مارگیج میں اپارٹمنٹس 16 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ زمین کی خریداری 4 فیصد تھی۔ عالمی وبا کے اثرات بھی مارکیٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔
خیال رہے کہ لوگ ملازمت سے محرومی کے خدشے کے پیش نظر بڑی خریداری کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں۔
The post سعودی عرب: رہائشی معاہدوں میں اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dhfmvR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box