کراچی: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران میرا یہ انداز لوگوں کو نیا لگتا ہے، دراصل میں نے ہمشیہ سے اسی طرح کپتانی کی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کرکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ لوگوں کو شاید نیا لگ رہا ہے کہ میں جلد غصے میں آجاتا ہوں، میں نے ہمیشہ اسی انداز سے کپتانی کی، صرف گراؤنڈ کی حد تک میرا ایسا رویہ رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ میچز کے بعد سب ٹیموں کے لیے پوائنٹس ٹیبل تبدیل ہوگا، سرویوین رچرڈز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
سرفراز احمد میچ کے دوران شدید غصے میں کیوں تھے؟
خیال رہے کہ سرفراز احمد کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر میچوں میں کسی نہ کسی بات پر کھلاڑیوں پر اظہار برہمی اور انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ 22 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست پر بھی کپتان سرفراز احمد غصے میں آگئے تھے، ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کوچ معین خان کو آنا پڑا، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے محمد حفیظ سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔
The post سرفراز احمد نے غصے کی وجہ بتا دی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3q37hzf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box