تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 March 2021

بڑی خبر: الیکشن کمیشن کا پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن  سے  متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کےتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کےذریعے ہونگے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئےتمام اقدامات کئےجائیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے میکنزم بنا رہےہیں، سپریم کورٹ نے رائے دی ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کےمطابق خفیہ بیلٹ سے ہونگے،ساتھ ہی سینیٹ الیکشن کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجائےگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئےتین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی چار ہفتےمیں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔

The post بڑی خبر: الیکشن کمیشن کا پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kB8fBy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو