کراچی : پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فیفا نارملائزیشن کمیٹی میں تنازع کھیل پر اثر انداز ہونے لگا، ڈیڈ لائن گزرتے ہی نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ٹیموں نے میچز کھیلنے سے انکار کردیا۔
فیفا نارملائزیشن کمیٹی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے درمیان تنازع تو چل ہی رہا تھا لیکن اب یہ تنازع کھیل کی سرگرمیوں پر بھی رکاوٹ بننے لگا ہے، ماشا یونائیٹڈ اور ہائی لینڈرز کے درمیان آج ہونے والا پہلا سیمی فائنل منسوخ ہوگیا۔
دیڈ لائن گزرتے ہی نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ٹیموں نے میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے، کہیں فیفا پابندی نہ لگادے نیپالی کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی ٹورنامنٹ کھیلنے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ نیپالی کھلاڑی چیمپئن شپ میں ماشا یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی لینڈرز ایف سی کو بھی پابندی کا ڈڑ ہے، اسی لیے اشفاق حسین گروپ بھی ایونٹ کھیلنے انکاری ہے جبکہ سیالکوٹ ایف سی اور دیا ویمینز ایف سی کی ٹیمیں پہلے ہی کھیلنے سے انکار کرچکی ہیں۔
The post پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فیفا میں تنازع، ٹیموں کا میچز کھیلنے سے انکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Po0nZ0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box