تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 31 March 2021

کورونا کی خطرناک لہر، پنجاب حکومت کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کورونا کے دوران کاروبار اور روزگار بھی بچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے تازہ بیان میں فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے خلاف حکومت نے غیر معمولی اقدام کیے ہیں، کاروبار اور روزگار بھی بچانا ہے، مکمل لاک ڈاؤن سندھ حکومت کی تجویز ہے، پنجاب حکومت اس سے اتفاق نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کی زندگی مشکل نہیں بنانا چاہتی۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ عوام سے اپیل ہے احتیاط اور ایس او پیز پر عمل کریں، سماجی دوری ہی کورونا وبا سے سب کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، مزید 4974 افراد کرونا کا شکار

فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی زیر قیادت تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، 7اکنامک زونز اور 12نئے اسپتال ودیگر منصوبوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، کرپٹ ظل سبحانی اور شوبازاعلیٰ نے محض شوبازی پر زور دیا، ان کے شروع کیے گئے منصوبے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے۔

The post کورونا کی خطرناک لہر، پنجاب حکومت کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3we8bx0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو