تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 27 March 2021

شوگر سٹہ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی، تین ملزمان گرفتار

کراچی : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے شوگر سٹہ مافیا کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی میں دو مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوگر سٹہ مافیا کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف ایف آئی اے حکام نے کریک ڈاوٗن شروع کردیا ہے، کارروائی کے دوران تین بروکر دیال داس، سنتوش کمار اور راج کمار گرفتار ہوئے۔

تینوں ملزمان شوگر سٹہ مافیا میں ملوث ہیں، ملزمان نے مجرمانہ کارروائیوں کےلیے سوشل میڈیا فورمز اور جعلی بینک اکاوٗنٹس کا استعمال کیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کراچی کی جانب سے دو مقدمات درج ہیں، مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کو عدالت میں ریمانڈ کےلیے پیش کیا جائے گا۔

The post شوگر سٹہ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی، تین ملزمان گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QOOBHD
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو