گوجرانوالہ: کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے 3 علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے 3علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جن میں ڈی سی کالونی، راہوالی اور واپڈا ٹاؤن شامل ہیں۔
تینوں علاقوں میں گوشت، دودھ اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔
جبکہ پیٹرول پمپس، کریانہ اور سبزی کی دکانوں کو صبح9 سے شام 7 تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مذکورہ علاقوں میں میڈیکل سٹور، لیبارٹریز اور اسپتال 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔
کرونا کی تباہ کاریاں رُک نہ سکیں، مزید 4767 افراد کرونا کا شکار
کورونا ایس او پیز کے تحت مارکیٹیں اور بازار بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، چوبیس گھنٹے میں مزید 57 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی) کی تازہ اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 57 مریض زندگی بازی ہار گئے۔
The post کورونا کی خطرناک لہر، مکمل لاک ڈاؤن نافذ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fjkDph
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box