کراچی : سندھ پولیس کا اہلکار شہری نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل چھینتا ہوا پکڑا گیا، عوام کا رش لگنے پر پولیس اہلکار فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکاروں نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں نے بھی سرعام شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا، 5 اسٹار چورنگی پر پولیس اہلکار کی شہری سے مبینہ طور پر موٹر سائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
متاثرہ شہری نے شور مچایا تو عوام کا رش لگ گیا، جس کی وجہ سے شہری کی موٹرسائیکل چھننے سے بچ گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل چین رہا تھا اور مسلح پولیس اہلکار نے شناخت چھپانے کےلیے نیلا اپر پہن رکھا تھا۔
شہریوں نے چورنگی پر موجود ٹریفک اہلکار کو بھی مدد کےلیے طلب کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار کا ساتھی نظر آرہا ہے جبکہ متاثرہ شہر بار بار اہلکار کی پستول اور پولیس موٹر سائیکل کی نشاندہی کرتا رہا۔
مذکورہ واقعے پر پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ اہلکار کون تھا اور کیا کررہا تھا جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
The post کراچی پولیس بھی شہریوں کو لوٹنے لگی، شہری سے بائیک چھیننے کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31uAQ2B
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box