اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیا وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے آج تاجکستان روانہ ہوں گے، ہارٹ آف ایشیا اعلیٰ حکام کا اجلاس کل منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے، اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ تیس مارچ کو دو شنبے میں ہارٹ آف ایشیا وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کاموضوع ’’امن وترقی کیلئےاتفاق رائےکی مضبوطی‘‘ہے ۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں وزیرخارجہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کریں گے اورریجنل فریم ورک کے اندر کونیکٹیویٹی سمیت افغانستان کی ترقی پربھی روشنی ڈالیں گے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران سائیڈلائن پر اہم علاقائی وبین الاقوامی شراکت داروں سے بھی ملیں گے اور وزیرخارجہ تاجک ہم منصب سے بھی دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر بھی کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں ، جس کے بعد سائیڈ لائنز پر پاک بھارت اہم ملاقات کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
خیال رہے ہارٹ آف ایشیا اعلیٰ حکام کا اجلاس کل منعقد ہوگا، ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس کاآغاز 2011 میں ہوا تھا۔
The post وزیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے آج تاجکستان روانہ ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3des9z4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box