تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 29 March 2021

کراچی والوں ہوشیار ! سورج آج سے آگ برسائے گا

کراچی: شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت کا امکان ہیں، ہیٹ اسٹروک ہوگا یا نہیں؟ اس معاملے پر محکمہ موسمیات نے اپنا موقف دے دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہیں جس کے باعث زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے

موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت شمال مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے مگر دن کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی، ہوا کی سمت تبدیل ہونےسےگرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ہیں۔

محکمہ موسمیات کے واضح کیا کہ کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا خدشہ نہیں ہے،گرمی کی شدت چار سےپانچ روز تک برقرار رہے گی۔

The post کراچی والوں ہوشیار ! سورج آج سے آگ برسائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39oPEnK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو