تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 29 March 2021

سعودی عرب: مقامی اور غیرملکیوں کیلئے نئی سہولتیں

ریاض: سعودی حکومت نے آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر افراد’ پر مقامی اور غیرملکیوں کے لیے مزید نئی سہولتیں فراہم کی ہیں جس سے وہ مستفید ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم افراد نئی سہولت کے ذریعے تعلیمی سرٹیفکیٹ میں ترمیم کی درخواست ابشر افراد کے ذریعے ہی کرسکیں گے۔

اس آن لائن پلیٹ فارم پر انگریزی زبان میں نام کی اصلاح اور سماجی حالت (شادی شدہ یا غیر شادی شدہ) کی اصلاح کی درخواست کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔

شہری اولاد کے سول ریکارڈ کو ماں کے ساتھ مربوط کرنے کی درخواست بھی آن لائن کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ سعودی حکومت نے ابشر پر ایڈوانس ایڈیشن بھی جاری کی، اس کا فائدہ بولنے اور سننے سے محروم افراد کو ہوگا، کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں اشاراتی زبان میں مترجم فراہم کیے جائیں گے۔

The post سعودی عرب: مقامی اور غیرملکیوں کیلئے نئی سہولتیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wbb9SY
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو