کراچی: ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں شب برات کے موقع پر مساجد میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام نے شب برات کی فصیلت بیان کی، مختلف مساجد میں پیر کو بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل اداکیے گئے، سورہ یسین کی تلاوت اور دعائے نصف شعبا ن کا ورد کیا گیا۔
بعد نماز عشا عبادات، توبہ، استغفار، شب بیداری، مساجد میں علمائے کرام نے شب برات کے فضائل بیان کیے، مساجد میں صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت، درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا۔ اللہ تعالی کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفر ت، ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی، آفات و بلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، طبی وبا سے صحت وعا فیت، عالم اسلام، مظلوم مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔
پیر کی صبح سے رات گئے تک قبرستانوں میں رش دیکھنے میں آیا، میوہ شاہ، سخی حسن، طارق روڈ، محمدشاہ، موچکو، سی ون ایریا، عیسی نگری، یاسین آباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر سمیت دیگر قبرستانوں میں رش کے سبب اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا۔
شہریوں کے مطابق کئی قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کے مناسب انتظامات نہیں تھے جس کی وجہ سے شہری موبائل اورٹارچ کی روشنی سے اپنے مرحومین کی قبریں تلاش کرتے رہے اور انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی قبرستانوں میں شہریوں نے اپنے پیارے مرحومین کی قبروں کی ازخود صفائی کی اور ان پر پانی ڈالا، گلاب کے پھول ڈالے اور چاردیں چڑھائیں، قبروں پر عرق گلاب بھی ڈالا گیا۔
بیشتر شہریوں نے قبروں پر موم بتی اور اگر بتیوں کو روشن کرکے چراغاں کیا،قبرستانوں کے باہر بڑی تعداد میں گلاب کے پھول، اگربتی، عرق گلاب اور دیگر اشیا کی فروخت کے لیے عارضی اسٹالز لگائے گئے، قبرستانوں کے باہر مختلف سماجی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لییسبیل اور رہنمائی کے لیے کیمپس لگائے گئے۔
The post ملک بھر میں شب برأت نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2160507/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box