کراچی : راہزنی کی وارداتوں سے پریشان شہریوں نے اسلامیہ کالج کے قریب مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بسنے والے عوام اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر زندگی گزار رہے ہیں، جو صبح و شام شہریوں سے سرعام لوٹ مار کرتے رہتے ہیں لیکن اگر غلطی سے کوئی لٹیرا، ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ جائے تو شہری بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے ڈاکو کی درگت بناڈالتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کے اسلامیہ کالج کے قریب پیش آیا، جہاں شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے ملزم کو مشتعل افراد کے چنگل سے چھڑا کر تھانے منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک فیملی کو لوٹ رہا تھا، ملزم سے اسلحہ موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد ہوگیا تاہم گرفتار ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
The post اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف شہری سراپا احتجاج، ڈاکو کی درگت بناڈالی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PGwmTO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box