لاہور: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ملک میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک حدتک خراب ہوتی جارہی ہے لہٰذا لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجاسکتاہے۔
لاہورمیں خواتین کے دارالامان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ملک میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک حدتک خراب ہوتی جارہی ہے لہٰذا لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجاسکتاہے کیونکہ پنجابی پیارکی زبان نہیں سمجھ رہے اس لیے سختی دکھاناپڑے گی۔
انھوں نے کہا جعلی راجکماری شہید بے نظیر بھٹو بننے نکلی تھیں، پیپلزپارٹی نے بیگم صفدر اعوان بنا کر واپس گھر بھیج دیا، ہمیں معلوم تھا کہ یہ ایک دوسرے کو گرا کر گھر جائیں گے،حکومت عوامی مفادمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی کرنے کوتیارہے۔
قبل ازیں دارالامان کی سپرنٹنڈنٹ مصباح رشید نے فردوس عاشق اعوان کو دارالامان کو دورہ کروایا اور انھیں تفصیلی بریفنگ دی ،فردوس عاشق نے مقیم خواتین سے بھی ملاقات کی اورانہیں فراہم کی جا رہی سہولتوں بارے پوچھا۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ ان خواتین کے کیس جلدسے جلد حل کرائے جائیں، انھوں نے کہا مریم نوازسیاست آپ کے بس کا کام نہیں، آپ اداکاری کریں،دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کو سیلیکٹڈ کہا ہے، اب یہ خودفیصلہ کرلیں ان میں سلیکٹڈکون ہے۔
The post خراب صورتحال، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2159829/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box