کرونا ویکسین سے محروم پاکستانی ایئرپورٹس کے فرنٹ لائن ورکرز نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ دیا۔
کرونا ویکسینیشن کےلیے یونین آف سول ایوی ایشن ایمپ؛ائز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایویشن کو خط لکھا گیا ہے، خط میں ایمپلائز کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری ویکسین لگائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز براہ راست کرونا کا سامنا کررہے ہیں۔
ایمپلائز یونین کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل سائیڈ پر کام کرنے والےکچھ ملازمین پہلے ہی کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، اس کے باوجود سول ایوی ایشن کے فرنٹ لائن ورکرز ویکسین سے تاحال محروم ہیں۔
ملازمین نے کہا کہ ملک میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے، حکومت سی اے اے ملازمین کو کرونا ویکسین لگانے کا بندوبست کرے۔
ایمپلائز یونین کا کہنا ہے کہ ویکسین سی اے اے میڈیکل یونٹ یا مختص اسپتالوں میں فراہم کی جاسکتی ہے۔
The post سی اے اے ملازمین ویکسین سے محروم، حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rtiM3D
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box