تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 March 2021

دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی : بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے انتقال پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، شارجہ سے لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد بھارتی ایئرلائن کےطیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
کی ، پرواز 6 ای 1412 کو صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ، جس پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت دی گئی تاہم طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارےمیں ہی انتقال کرچکا تھا۔

ذرائع کے مطابق شارجہ سے لکھنو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، طبی امداد دیے جانے تک مسافرطیارے میں ہی انتقال کرچکا تھا تاہم ضروری اقدامات کےبعدپروازصبح8 بج کر 36منٹ پراحمدآباد کے لیے روانہ ہوگئی۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھی ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ گو ایئر کی فلائٹ کو انسانی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مسافر محمد نوشاد کی موت کی تصدیق کی ، ڈاکٹر کے مطابق مسافر کی موت حرکت قلب بندہونے کے باعث ہوئی۔

The post دورانِ پرواز مسافر کا انتقال، بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3b4MOpq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو