اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وزارت کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں منعقدہ قومی حفظ و قرآت مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی۔
پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اور قرآن کا آپس میں خاص تعلق ہے۔ رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ عام دنوں میں بھی قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ پڑھا اور سنا جائے۔ میری کوشش ہے ناچ گانے کے کلچر کو توڑنے کیلیے قران کا کلچر متعارف کرائیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور کے شعبہ دعو و زیارت ونگ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں قیام اللیل کا اہتمام کیا جا رہا ہے، قیام الیل کی سعادت حاصل کرنے کیلئے وزارت نے تمام صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور ضلع اسلام آباد سے حفاظ کرام کے نام طلب کئے تھے۔ تمام علاقوں سے ضلعی اور صوبائی سطح کے مقابلوں کے بعد 48 حفاظ وقراء حضرات نے قومی مقابلہ میں حصہ لیا جبکہ صوبہ سندھ میں کرونا وبا کے باعث مقابلہ ملتوی ہو گیا۔
The post رمضان میں SOPs کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی، نورالحق قادری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2160539/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box