اسلام آباد : پاکستان نے کوروناصورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدورفت پرپابندی عائد کردی ، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں بہتری نہ آئی تومزیدسخت اقدامات کرنےپڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا صورت حال کےپیش نظربھارت سےآمدورفت پرپابندی ہے، پابندی اپریل کےتیسرےہفتےسےلاگوہے،مکمل عمل ہو رہا ہے، اگر کورونا صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے، مزید سخت اقدامات کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔
بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے یہ پابندی اپریل کے تیسے ہفتے سے لاگو ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے، اگر کرونا کی صورتحال میں بہتری نہ آئ تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے اس کیلئے تیاری کی جا رہی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2021
خیال رہے بھارت میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ، 24 گھنٹے میں 3ہزار293افرادجان سےگئے جبکہ ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 60 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
نئی دہلی میں بدستورحالات ابتر ہے اور آکسیجن کی شدیدقلت ہے جبکہ ہر4منٹ بعد کورونا وائرس سے ایک موت واقع ہورہی ہے۔
The post کورونا صورتحال، پاکستان نے بھارت سے آمدورفت پر پابندی عائد کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32Skceb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box