اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی جانب سے ایران سے اچھے تعلقات کی خواہش کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا سعودی عرب ایران کےدرمیان امن اقدامات سےامت مسلمہ مضبوط ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی عرب کی جانب سےایران کیساتھ امن اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ایران ہماراپڑوسی اورسعودی عرب ہماراقریب ترین دیرینہ دوست ہے، سعودی عرب ایران کےدرمیان امن اقدامات سےامت مسلمہ مضبوط ہوگی۔
We welcome the KSA initiative for peace with Iran. Iran is our neighbour and KSA our closest friend. This peace initiative will strengthen the Muslim Ummah. https://t.co/LXj0pRiYFp
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 28, 2021
یاد رہے سعودی ولی عہدنےآج ہی ایران سے اچھے تعلقات کی خواہش اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران سےاچھےتعلقات چاہتےہیں، دونوں ملکوں کےایک دوسرےکے ساتھ مفادات ہیں۔
شہزادہ محمدبن سلمان کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں ایران مشرق وسطیٰ کی خوشحالی کیلئےمددکرے ، سعودی عرب علاقائی اورعالمی شراکت داروں کیساتھ کام کررہا ہے ، ایران ہمسایہ ملک ہےاورامیدہےاچھےتعلقات ہوں گے۔
دوسری جانب دونوں ممالک کےدرمیان عراق میں خفیہ بات چیت کابھی دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ ایران کی جانب سےکہاگیاتھاکہ بات چیت کاہمیشہ خیرمقدم کیاہے، دونوں ممالک کےدرمیان عراق میں خفیہ بات چیت کابھی دعویٰ کیا گیا تھا۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نےہمیشہ سعودی عرب اورایران میں مفاہمت کیلئےآوازاٹھائی اور ایران سعودی عرب میں بہترتعلقات کیلئےکردارکی پیشکش کرچکے ہیں ، وزیراعظم نےایران سعودی عرب اچھے تعلقات کیلئےکوششیں بھی کیں۔
The post وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کی جانب سے ایران سے اچھے تعلقات کی خواہش کا خیرمقدم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gMygOp
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box