تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 29 April 2021

وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو بجٹ سےزیادہ اخراجات سے خبردار کردیا

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنزکو بجٹ سےزیادہ اخراجات سےخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دستیاب بجٹ میں رہتے ہوئے اخراجات پورے کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کوہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں وزارتوں اور ڈویژنز کو بجٹ سے زیادہ اخراجات سے خبردار کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے تمام وفاقی سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوادیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ دستیاب بجٹ میں رہتے ہوئے اخراجات پورے کیےجائیں ، مختص بجٹ سے زائدادائیگی پروفاقی سیکریٹری ذمےدارہوں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکرٹری پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کوبھی جواب دہ ہوں گے اور ملازمین سےمتعلق بجٹ میں کوئی کمی نہ ہونے دی جائے، ملازمین سےمتعلق بجٹ پرتکنیکی گرانٹ سے فنڈکا بندوبست کیا جائے۔

،وزارت خزانہ نے مزید کہا ہے کہ پہلےمختص بجٹ سےملازمین سے متعلق اخراجات پورے کیےجائیں ، وفاقی سیکریٹریز مختص بجٹ کے انتظامات کے ذمے دار ہیں۔

The post وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو بجٹ سےزیادہ اخراجات سے خبردار کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32VGvzp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو