کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بریکنگ :- مکمل لاک ڈاؤن سےبچناہےتوایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو اجلاس کے شرکا کو اپنی بریفنگ کے دوران بتایا کہ 22اپریل سے28 اپریل کےدوران کراچی میں کورونا کا تناسب 10.75 فیصدرہا، حیدرآباد میں 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور دیگر اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 2.79 فیصد ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں پورے ہفتے اوسطاً 24 فیصد کیسز آئے ہیں، ضلع جنوبی میں 12 جب کہ وسطی اور کورنگی میں 5،5 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 666 آئی سی یو وائی بیڈز وینٹی لیٹرز کے ساتھ ہیں جن میں 50 فیصد بستروں پر مریض موجود ہیں، سندھ میں 1872 بیڈز آکسیجن کے ساتھ موجود ہیں جن میں 343 بھرے ہوئے ہیں باقی 1529 خالی ہیں، صوبے میں آکسیجن کی بھی کوئی کمی نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی قائم کردی، جو تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لے کر سخت اقدامات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کورونا کی صورتحال اچھی نہیں، ہمیں سخت اقدامات کرنےہوں گے، گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اگرمکمل لاک ڈاوَن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا۔ ایس او پیز پرعمل نہیں کرنے والے نجی دفاتر کو سیل کیا جائے۔ اگر کسی صوبے سے کوئی مسافر گاڑی آ بھی گئی تو اس کو واپس جانے نہ دیں، دیگر صوبوں سے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کا سندھ کے اضلاع میں داخلہ منع ہے۔
The post مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2172559/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box