تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 3 May 2021

کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 161 افراد کا انتقال

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر زوروں پر ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 161 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ایک سو اکسٹھ مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 310 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 377 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.98 فی صد رہی۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 326 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 19 لاکھ 65 ہزار 682 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 529 ہو چکی ہے، صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ65 ہزار 521 ہے۔

The post کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 161 افراد کا انتقال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33dKZSo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو