اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 43 مریض جاں بحق جبکہ دو ہزار117 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 20ہزار779 ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 52 ہزار223ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 2 ہزار117 نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 59ہزار33 ہوگئی ہے۔ ملک میں24گھنٹے میں43کورونا مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 20ہزار779 ہوگئیں۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں داخل کورونا کے 3ہزار947 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ صحتیاب مریضوں کی تعداد8لاکھ 41ہزار 241 ہے۔
گزشتہ 24گھنٹے میں کوروناوائرس کے 52ہزار223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے دو ہزار117نئے کورونا کیسز سامنے آئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.05فیصد رہی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد9 لاکھ 21 ہزار53 تک جا پہنچی ہے۔
نئے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 665، پنجاب میں تین لاکھ 39 ہزار 686، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 32ہزار 549 ، بلوچستان میں 25 ہزار 148، اسلام آباد میں81ہزار 195 جبکہ آزاد کشمیر میں 19ہزار 232 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار578 ہوگئی ہے۔
The post 24 گھنٹے میں 43 کورونا مریض انتقال کرگئے، این سی اوسی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3p4QuNe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box