بیونس آئرس: فٹ بال کے مشہور ومعروف ٹورنامنٹ کوپا امریکا کپ کا وینیو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوب امریکی فٹ بال کنفیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ارجنٹینا سے رواں سال جون میں شیڈول کوپا امریکاکی میزبانی لےلی گئی ہے، فیصلہ ارجنٹینا میں بگڑتی کرونا صورتحال کے باعث کیاگیا، دیگروینیوز سےمتعلق غور کررہےہیں،جلد فیصلہ کرلیاجائےگا۔
ارجنٹینا اس وقت کرونا لہر کی شدید ترین لپیٹ میں ہے، کرونا سے بچاؤ کے لئے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی جاری ہے، اس کے باوجود کیسز اور ہلاکتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
ارجنٹینا میں کرونا وبا کے باعث ستتر ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کولمبیا اور ارجنٹینا دونوں کوپا امریکا کپ کے مشترکہ امیدوار تھے، کولمبیا میں متنازعہ ٹیکس کے باعث جاری ملک گیر احتجاج کے بعد کولمبیا سے کوپا امریکا کے دس میچوں کی میزبانی لے کر ارجنٹینا کے حوالے کی گئی تھی تاہم لاطینی امریکا کے ملک ارجنٹینا میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے نتیجے میں اسے بھی ٹورنامنٹ کے میزبانی سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔
یاد رہے دو ہزار انیس میں ہونے والے کوپا امریکا کپ میں میزبان ملک برازیل نے پیرو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر 12 سال بعد کوپا امریکا فٹ بال ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
The post کوپا امریکا کپ: کولمبیا کے بعد ایک اور ملک سے میزبانی واپس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34DWxid
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box