سکھر: سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے لاکالجز کے طلبا کے مرحلہ وار امتحان کرانے کا حکم دیتے ہوئے 2گھنٹے میں شیڈول طلب کرلیا اور کہا سال میں 2 یا3مرتبہ امتحان کراکر طلباکی ڈگری 5 سال میں مکمل کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر میں لاکالجز میں امتحانات نہ ہونے کے معاملے پر طلبا کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی ، سماعت میں شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کے رجسٹرار کو پیش کیا گیا۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے کہا 3سال سےطلباکے امتحانات کیوں نہیں کرائے، جس پر رجسٹرار نے بتایا کورونا کی وجہ سے امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے تو وکیل نے کہا کورونا کی صورتحال ایک سال سے ہے،3سال سے امتحان نہیں کرائے۔
جسٹس آفتاب احمد گورڑ کا کہنا تھا آپ نےجن سے پیسے لیے ، ان کے ایک سال میں 2امتحان کرائے، آپ نے سیکڑوں طلباکامستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے طلبا سےمرحلہ وارامتحان کرانےکاحکم دیتے ہوئے کہا سال میں 2 یا3مرتبہ امتحان کراکر طلباکی ڈگری 5 سال میں مکمل کی جائے۔
عدالت نے 2 گھنٹے میں امتحانات کا شیڈول بناکر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا احکامات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
جسٹس آفتاب احمدگورڑ نے ریمارکس میں کہا یونیورسٹی سےمنسلک کالج بندبھی کرنےکاحکم دےسکتےہیں، پھرآپ لوگ مکھیاں مارتےرہیں گے۔
خیال رہے گزشتہ سماعت پرپیش نہ ہونے پریونیورسٹی رجسٹرارکوگرفتارکرکےپیش کرنے کاحکم دیا گیا تھا۔
The post لاء کالجز کے طلباء کے مرحلہ وار امتحانات کرانے کا حکم ، 2گھنٹے میں شیڈول طلب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vDESmY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box