ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف میں ٹریفک کا دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مقامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طائف کی سڑک پر ٹریفک حادثے کے باعث گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سعودی نوجوان بری طرح جھلس گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمی شہری کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ طائف کی میسان کمشنری میں پیش آنے والے اس خوفناک واقعے میں گاڑی بھی جل کر بھسم ہوگئی۔
اسپتال میں میڈیکل امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ھیثم بن یوسف کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے نوجوان کو بنی مالک کے القریع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا، مذکورہ شخص کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل چکا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موقعے کی مناسبت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی نوجوان کو القریع اسپتال سے کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
The post سعودی عرب: دل دہلا دینے والا حادثہ، نوجوان پر قیامت ٹوٹ پڑی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fIxzoB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box