تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 May 2021

جہانگیر ترین کو عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی

لاہور: عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے صاحب زادے علی ترین کے خلاف کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر آج لاہور کے سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔

جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا اس کیس میں شفاف تفتیش نہیں ہو رہی ہے، اب اس کی تفتیش ابو بکر خدا بخش کے پاس تبدیل ہوگئی ہے، جب بلایا جائے گا تو ہم ایف آئی اے میں پیش ہو جائیں گے۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کر دی۔

The post جہانگیر ترین کو عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eNShl8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو