پشاور: پاک چین اقتصادی راہ داری(سی پیک) کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، زون میں اسٹیل کے یونٹ سے پیداوار کا آغاز دسمبر سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان کا کہنا ہے کہ رشکئی زون میں ایکسپورٹ صنعتوں پر توجہ دے رہے ہیں، حطار صنعتی زون میں ترک کمپنی نے 500ملین ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش کی، ترک سرمایہ کار گروپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط بھی لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حطار صنعتی زون میں آکسیجن پلانٹ اور 3 منرل بیس صنعت لگائی جارہی ہیں، سرمایہ کار گروپ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود کو بھی آگاہ کیا ہے۔
عبدالکریم خان نے بتایا کہ وسطی ایشیا کی تجارت کے لیے اہم منصوبہ واہ خان سرحد روڈ ہے، واہ خان سرحد روڈ منظوری کے لیے وفاق حکومت کو ارسال کر دیا گیا، 300ارب روپے کی لاگت سے پشاور ڈی آئی خان موٹروے قائم کی جارہی ہے۔
وزیراعظم کل سی پیک کےتحت پاکستان کے پہلے صنعتی زون کا افتتاح کریں گے
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ رشکئی، جلوزئی، غازی اور چترال میں صنعتی زون پر ترجیحی بنیادپر کام جاری ہے، 50سال بعد پشاور میں چھوٹے صنعت کاروں کے لیے صنعتی زون قائم کیا جارہا ہے، زنگلی میں قائم زون کے لیے 1200کنال اراضی خرید لی گئی ہے۔
The post سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uKg2AE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box