
کراچی : دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی اور ملزم کو پستول چھین کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں ڈاکو نے دودھ فروش بزرگ کی دکان میں لوٹ مار کی کوشش کی ، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے خریداربن کردودھ کی دکان سےخریداری کی اور موقع دیکھ کر دکان میں گھس کربزرگ دکاندار پر اسلحہ تان لیا، 60سالہ بزرگ شہری نے مسلح ڈاکو کو دبوچ کرکاؤنٹر پر گرایا اور گھونسوں کی بارش کردی۔
بابا جی پٹیل پاڑہ میں تبلیغی جماعت سے امیر ہیں ، دودھ کی دوکان ڈاکو لوٹنے آگیا بڈھا سمجھ کر ۔ بابے نے ڈاکو کا حشر نشر کردیا پستول بھی چھین لیا pic.twitter.com/3z3TNCT72l
— Faizullah Khan (@FaizullahSwati) May 28, 2021
بزرگ نے ملزم کو پکڑنے کے بعد اس کا پستول بھی چھین لیا ، جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا ، بزرگ دکاندارنےملزم کی پستول سے گولی بھی چلائی۔
خیال رہے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے اور لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے لگے، جس سے شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس لاچار ہے ، اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ساٹھ فیصد وارداتیں منشیات کے عادی افراد کر رہے ہیں شہر میں ڈکیتی مزاحمت میں کئی لوگوں کی جان جاچکی اس کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی بڑھنےلگے ٹارگٹ کلر نئے ہتھیار اور نیا طریقہ واردات استعمال کر رہے ہیں۔
The post کراچی میں دودھ فروش بزرگ شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر بہادری کی مثال قائم کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fsWBb3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box