تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 29 May 2021

بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا امن موقف تسلیم کرلیا

نئی دہلی: پاکستان کے خطے میں امن کی کوششوں کا بھارت بھی متعرف ہوگیا، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا امن موقف تسلیم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے امن موقف کی تائید کردی ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائرپاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر سیز فائر برقرار رکھنا چاہتا ہے، امید ہے کہ پاکستان کی بھی یہی خواہش ہے ، بھارت آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سیز فائر سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ایل او سی پر تین ماہ سے جاری جنگ بندی سے امن کی بحالی کا احساس ہوا ہے۔

The post بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کا امن موقف تسلیم کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ra69OU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو