تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 31 May 2021

کراچی کے ضلع وسطی میں نالے پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کیلئے آپریشن کا آغاز کل کیا جائے گا

کراچی: ضلع وسطی میں7ہزار روڈ پر نالے پر قائم تجاوزات کوہٹانے کیلئے آپریشن کا آغاز کل کیا جائے گا، آپریشن کیلئے متعلقہ اداروں سے مدد مانگ لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں سے پہلے نالوں کی صفائی اورتجاوزات کو ہٹانے کا مشن جاری ہے، شہر کے ضلع وسطی میں7ہزار روڈ پر نالے پرقائم تجاوزات کو ہٹانے کیلئے آپریشن 2 جون کوصبح 7 بجے شروع کیا جائے گا۔

آپریشن کے دوران نالہ اسٹاپ سےاللہ والااسٹاپ نیوکراچی تک تجاوزات کومسمارکیاجائےگا ، کےایم سی کا کہنا ہے کہ نالے پر کچے پکے مکانات، دکانیں اور عارضی ہوٹلز قائم ہیں۔

ڈپٹی کمشنرضلع وسطی نےآپریشن کیلئےمتعلقہ اداروں سےمددمانگ لی ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنروسطی کارینجرز،پولیس،اینٹی انکروچمنٹ فورس ، واٹربورڈ،کےالیکٹرک اورسوئی گیس حکام کومراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مداخلت یاامن وامان کی صورتحال کےپیش نظرنفری فراہم کی جائے۔

خیال رہے کراچی میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا  اورنگی نالہ پر  ہیوی مشینری اور افرادی وقت کے ذریعے تجاوزات  مسمار کی گئیں حکام کے مطابق 23 میں سے آٹھ کلومیٹر رقبہ کلیئر کرا دیا گیا ہے۔

واضح رہے  کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں ، ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ 5 بڑے برساتی نالوں کے اطراف 87 ہزار گھر تعمیر ہیں،  برساتی نالوں سے متصل بیشتر رہائشی مکانات غیر قانونی ہیں، سب سے زیادہ تعمیرات گجر نالے کے اطراف میں ہیں۔

The post کراچی کے ضلع وسطی میں نالے پر قائم تجاوزات کو ہٹانے کیلئے آپریشن کا آغاز کل کیا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3c7CtZI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو