نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ سانپ کھانے سے انسانوں کو کرونا وائرس نہیں لگے گا جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے سانپ کو زندہ کھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا وائرل پر ایک ویڈیو میں تامل ناڈو کے ضلع مادھورائی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ کسان کو سانپ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس سانپ کو کھانے سے کرونا وائرس انسان کو نہیں لگتا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آیا اور مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
اس شخص کی شناخت وادی ویلو کے نام سے ہوئی ہے اور اس پر 7 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔
The post بھارت میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے سانپ کھانے والا شخص گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vG2ozI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box