پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک اضافی وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی حد سے زیادہ وزراء لینے پر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جب کہ محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے۔
حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آج اسمبلی میں آئینی نکتے کی وضاحت کریں گے، جو رائے بھی آئی حکومت آئین و قانون کے تحت فیصلہ کرے گی۔
The post خیبرپختون خوا کابینہ سے ایک اضافی وزیر نکالنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2184379/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box