اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی کے بعد واٹر پارکس ،سوئمنگ پولز اورتفریحی پارکس کو ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی کمی کے بعد واٹر پارکس ،سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت کھولے گئے سوئمنگ پولز کے اندر باقاعدگی سے کلورینیشن کو یقینی بنانا لازمی ہوگا، تفریحی پارکس کے داخلی اور خارجی راستوں پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانا لازمی ہوگا، ان مقامات میں انڈور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ واٹر پارکس ، سوئمنگ پولز اور تفریحی پارکس لاک ڈاؤن کے ایام ہفتہ اوراتوار کو دودن کے لئے بدستور بند رہیں گے۔
The post کورونا کیسز میں کمی؛ اسلام آباد میں تفریحی پارکس ایس اوپیز کے تحت کھول دیئے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2184375/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box